اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی این سی آر میں بارش، ٹھنڈ میں اضافہ

Moderate Rain in Delhi: دہلی و این سی آر میں جنوری کے آخری دن دارالحکومت دہلی میں بارش ہو رہی ہے۔ فروری کی پہلی تاریخ میں بھی لوگ بارش کا دیدار کر رہے ہیں حالانکہ موسم صاف ہے اس کے باوجود رک رک کر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

دہلی این سی آر میں بارش، ٹھنڈ میں اضافہ
دہلی این سی آر میں بارش، ٹھنڈ میں اضافہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 2:29 PM IST

دہلی این سی آر میں بارش، ٹھنڈ میں اضافہ

نئی دہلی: قومی دارالحکومت نئی دہلی بارش کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر کپکپانے والی ٹھنڈ کی شروعات ہوگئی ہے۔ بارش سے پہلے ٹھنڈ میں کچھ راحت دیکھنے کو مل رہی تھی لیکن اب پھر ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات نے آج یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ اندازہ کے مطابق بدھ کی صبح سے ہی آسمان میں بادل چھایا تھا لیکن دوپہر ہوتے ہی بوندا باندی شروع ہوگئی۔ اس کے بعد بارش رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ آج بھی صبح سے بارش ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح سے دہلی اور نوئیڈا کو جوڑنے والی شاہراہ پر بارش میں گاڑیاں رینگ کر چل رہی ہیں۔ وہیں شاہین باغ میں بارش کی وجہ سے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شام 5.30 بجے تک دہلی (صفدرجنگ) میں 8.5 ملی میٹر، پالم میں 7 ملی میٹر، لودھی روڈ میں 9 ملی میٹر، رج میں 2.2 ملی میٹر، آیا نگر میں 2.3 ملی میٹر، فرید آباد میں 2.5 ملی میٹر، غازی آباد میں 1.5 ملی میٹر، جعفرپور میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نریلا میں 2.5 ملی میٹر، نوئیڈا میں 3 ملی میٹر اور پوسا میں 6 ملی میٹر بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں رات میں ہی پوجا شروع

بارش اور نمی کے باعث لوگ دن بھر کانپتے رہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت صرف 18.6 ڈگری رہا جو معمول سے چار ڈگری کم ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 7.3 ڈگری رہا۔ یہ معمول سے ایک ڈگری کم ہے۔ ہوا میں نمی کی سطح 87 سے 100 فیصد تک رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details