اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں دو ہزار کروڑ روپئے مالیت کی کوکین ضبط کرلی، منشیات کو اسنیکس کے پیکٹ میں چھپایا گیا تھا - DELHI POLICE SEIZES 200 KG COCAINE

دہلی پولیس نے مغربی دہلی سے 208 کیلو گرام کوکین ضبط کی جس کی مالیت 2,080 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

دہلی میں دو ہزار کروڑ روپئے مالیت کی کوکین ضبط کرلی، منشیات کو اسنیکس کے پیکٹ میں چھپایا گیا تھا
دہلی میں دو ہزار کروڑ روپئے مالیت کی کوکین ضبط کرلی، منشیات کو اسنیکس کے پیکٹ میں چھپایا گیا تھا (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2024, 10:32 AM IST

نئی دہلی: دہلی پولیس نے مغربی دہلی میں ایک کرایہ کی دکان سے 208 کیلو گرام کوکین ضبط کی ہے جس کی مالیت 2,080 کروڑ روپے ہے۔ منشیات، اسنیکس کے پلاسٹک کے پیکٹوں میں چھپائی گئی تھیں۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ مغربی دہلی کے رمیش نگر علاقے میں ایک چھوٹی سی دکان سے کارٹنوں میں رکھے گئے اس طرح کے 20-25 پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔ قبل ازیں جنوب مغربی دہلی کے مہیپال پور سے 5,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی 562 کیلوگرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق ضبط شدہ نشہ آور اشیا کا وزن تقریباً 208 کیلو گرام ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت دو ہزار کروڑ سے زیادہ ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ کھیپ یہاں بھارتی نژاد برطانوی شہری نے رکھی تھی جو مفرور ہے۔ اس کی شناخت محمد شفیع کے نام سے کی گئی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ’ہمیں قبل ازیں کی گئی کاروائی کے بعد تحقیقات کے دوران خفیہ اطلاع ملی تھی۔ خصوصی ٹیم نے دکان پر چھاپہ مارا اور کوکین کو بڑی مقدار میں ضبط کرلیا۔ دکان کے مالک سمیت دو افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Drugs Racket Busted اورنگ آباد میں پانچ سو کروڑ روپے کی منشیات ضبط

مالک نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس نے دکان کپڑے سے متعلق کاروبار کے لیے کرایہ پر لی گئی تھی۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ برطانوی شہری منشیات کی کھیپ ملک کے دیگر حصوں میں لے جانا چاہتا تھا تاہم پولیس کاروائی کے بعد وہ فرار ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details