نئی دہلی: سوسائٹی فار برائٹ فیوچر (ایس بی ایف) کی جانب سے دی اسکالر اسکول (ابوالفضل انکلوم، اوکھلا، نئی دہلی) کے احاطے میں ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پرتقریبا 50 کمبل سے فیضیاب ہوئے۔ اس موقع پرمتعدد سرکردہ شخصیات نے پروگرام میں شرکت کی اور اس پروگرام کو سماج کے لئے تحریک کا باعث قرار دیا۔ زبیدالرحمن خان (ببن خان) پروگرام کے مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں زبیدالرحمن خان نے سوسائٹی فار برائٹ فو چر کے کام کو سراہا اور اسے معاشرے کے لے) تحریک کا ذریعہ قرار دیا۔
دہلی: ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم - ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم
Delhi: Distribution of blankets among needy دہلی میں سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کی جانب سے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیا گیا۔ تقریبا 50 کمبل ضرورتمندوں میں تقسیم کئے گئے۔
Published : Jan 25, 2024, 4:42 PM IST
انہوں نے کہا کہ سوسائٹی فار برائٹ فوچر قوم کی تعمری اور سماجی بہبود کے کاموں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس تنظیم کا کام قابل تعریف ہے۔ اس پروگرام میں سوسائٹی فار برائٹ فو چر کے نیشنل کوآرڈینیٹر عرفان احمد، والنٹیئرکوآرڈینیٹر ڈاکٹر عامر جمال موجود تھے۔ اس موقع پر سوسائٹی فار برائٹ فوچر کے نشنل کوآرڈینیٹر عرفان احمد نے لوگوں سے ایک دوسرے کی مدد کرنے کی اپیل کی اور سوسائٹی فار برائٹ فو۔چر کی جانب سے انسانی فلاح و بہبود کے لئے کے جانے والے کاموں کے بارے مںب بھی بتایا۔ والنٹیئر کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عامر جمال نے سوسائٹی فار برائٹ فوچر کے کام کے بارے مںں تفصیلی معلومات دیں اور پروجکٹ راحت کے بارے مںر بھی بتایا۔
واضح رہے کہ سوسائٹی فار برائٹ فو چر کے ذریعہ ہندوستان کی 13 ریاستوں مںں پروجکٹح ریفد پروگرام چلایا جاتا ہے تاکہ سردیوں کے موسم مں سماج کے غریب اور ضرورت مند طبقوں کو مدد فراہم کی جاسکے۔ اگر ہم پروجکٹہ راحت کے تحت اب تک قومی سطح پر کمبلوں کی تقسیم کی بات کریں تو سوسائٹی فار برائٹ فوچر نے تقریباً ڈھائی لاکھ کمبل تقسیم کئے۔ گزشتہ چند سالوں کی سرگرمیو ں کے بارے میں بات کی جائے تو اس نے ہزاروں لوگوں کی بحالی اور انسانی امداد کے لے کام کیا۔ایس بی ایف ملک کی ایک سرکردہ سماجی تنظم۔ ہے، جو ہندوستان بھر میں آفات کے خطرے کو روکنے اور کم کرنے اور ایسے واقعات کے دوران امداد فراہم کرنے اور متاثرہ لوگوں کی بحالی اور انہیں معمول کی زندگی مںل واپس لانے کے لے کام کرتی ہے۔ اس کا مقصد آفات سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے کے لےہر انسانی سرگرموں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور اس طرح بنی نوع انسان کی سلامتی میں کردار ادا کرنا ہے۔