نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو شراب پالیسی کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔ قبل ازیں عدالت میں کیجریوال کے وکیل نے دلیل دی تھی کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ضمانت ملنے کے بعد عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ کے کل جیل سے باہر آنے کا امکان ہے۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو شراب پالیسی کیس میں ضمانت مل گئی - Delhi Court grants bail to Kejriwal - DELHI COURT GRANTS BAIL TO KEJRIWAL
Delhi Court grants bail to Arvind Kejriwal دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو شراب پالیسی کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔
Etv Bharat (Etv Bharat)
Published : Jun 20, 2024, 8:35 PM IST
کیجریوال کے وکیل نے دہلی کی عدالت کو بتایا کہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ کے خلاف ای ڈی کا پورا کیس ان لوگوں کے بیانات پر منحصر ہے جنہوں نے قصوروار ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ وہ یہاں سنت نہیں ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو نہ صرف داغدار ہیں۔ داغدار افراد کے بیانات سے استغاثہ کی بدنامی ہورہی ہے۔ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ₹ 100 کروڑ 'ساؤتھ گروپ' سے آئے ہیں۔ یہ صرف بیانات ہیں، کوئی ثبوت نہیں۔