نئی دہلی: دہلی میں موسمی بیورو کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ موافق ہواؤں کی وجہ سے ہفتہ کی صبح قومی دارالحکومت میں ہوا کا معیار کچھ بہتر ہوا ہے۔ تاہم اعداد و شمار کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کو 'خراب' زمرے میں درجہ بندی کیا گیا۔ سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (CPCB) کے اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 9 بجے دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 227 تھا جبکہ ایک روز قبل جمعہ کی صبح AQI 281 تھا۔ اس سے پتہ چلا ہے کہ آج صبح ہوا کا معیار تقریباً 50 پوائنٹس بہتر تھا۔
وہیں جمعہ کی شام 4 بجے تک 24 گھنٹے کا حاصل کردہ ڈیٹا کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس 270 تھا۔ اسی طرح ایک ہفتہ کے اعداد و شمار کے مطابق چار دنوں تک ہوا کی کوالٹی 'انتہائی خراب' رہنے کے بعد گذشتہ دنوں میں کچھ بہتری ظاہر ہوتی ہے۔ منڈکا اور آنند وہار اسٹیشنوں میں ہوا کی کوالٹی سے متعلق ریکارڈس سے پتہ چلا ہے کہ یہاں ہوا کا معیار 'انتہائی خراب' زمرے میں آتا ہے۔