بیربھوم:مغربی بنگال میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا روز اول سے ہی مشکلات کا شکار ہے۔مغربی بنگال میں آج سے مدھیامک بورڈ امتحانات کا آغاز ہوا ہے جس کے سبب بیربھوم ضلع انتظامیہ نے بھارت جوڑو نیائے یاترا کو اجازت دینے سے انکار کردیا۔اس سلسلے میں مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ مدھیامک امتحانات کا پورا خیال ہے لیکن ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہمیں تاخیر سے نوٹس ملا۔
انہوں نے کہاکہ کل تک سب کچھ ٹھیک تھا۔جیسے ہی وزیراعلیٰ نے مدھیامک امتحانات کا ذکر کیا وہیسے ہی ضلع انتظامیہ حرکت میں آگئی۔راہل گاندھی کو بیربھوم سے جارکھنڈ جانا ہے۔ضلع انتظامیہ کو بھارت جوڑو یاترا کے انعقاد کے لئے اجازت دینی چاہیے۔ کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے کہاکہ شمالی بنگال کے کوچ ہبار ،جلپائی گوڑی ،مالدہ اور مرشد آباد میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کوغیرمعمولی حمایت حاصل ہوئی ہے۔یاترا میں لوگوں کا سیلاب کا امڈ پڑا ہے۔