نئی دہلی: قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع سولہ گاوں میں ڈی ڈی اے فلیٹ کے درمیان واقع جھگی جھونپڑیوں کو بلڈوزر سے منہدم کردیا۔ اس سے سینکڑوں لوگ سڑکوں پر آگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جس زمین پر جھگیاں توڑی گئی ہیں، وہ زمین ڈی ڈی اے کی ہے اور ڈی ڈی اے کے عملہ نے اس جگہ پر بنی جھگی کو مسمار کر دیا ہے۔
وہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جس جگہ سے جھگی ہٹائی گئی ہےوہاں ڈی ڈی اے عملے کو انہدامی کارروائی انجام نہیں دینا تھا بلکہ بغل میں ہی واقع ناجائز قبضہ کو ہٹانے کے لئے آیا تھا لیکن اس جگہ پر گوچروں کا دبدبہ ہے اس لئے وہاں انہدام نہیں کیا گیا بلکہ ڈی ڈی اے کے عملہ نے اس کی جگہ پر مسلم اکثریتی والی جگہ کو نشانہ بنایا اور ان جھگیوں میں یومیہ مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کر رہے تھے لیکن اب ان کی جھگی کو توڑ دی گئی ہے، اس ٹھنڈ کے موسم میں کہاں جائیں گے۔