اجمیر:اجمیر شریف درگاہ کمیٹی کے دو اسسٹنٹ ناظم کے عہدے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے درگاہ موروسی عملہ کے عثمان خان گھڑیالی نے پی ایم نریندر مودی کو خط کے ذریعہ شکایت دی ہے۔اس کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ درگاہ ایکٹ 1955 اور بائلوز 1958 کے خلاف درگاہ کمیٹی میں ناظم کے علاوہ دو اسسٹنٹ ناظم کی تعیناتی غلط ہے۔
موروثی عملہ کے عثمان خان گھڑیالی نے یہ شکایت پی ایم نریندر مودی سمیت مرکزی وزارت اقلیتی امور معاملات کی اسمریتی ایرانی سے بھی کی ہے, جس میں دونوں اسسٹنٹ ناظم عہدے کو جلد از جلد منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔توجہ ہے کی درگاہ کمیٹی مرکزی حکومت کے ماتحت کام کرتی ہے۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ ہی درگاہ کمیٹی کی تشکیل دی جاتی ہے ۔