حیدرآباد: آج سوشل میڈیا کا دور ہے۔ ایسے میں چھوٹی یا بڑی کوئی بھی بات انٹرنیٹ کی نظر سے نہیں بچ پاتی۔ اسی بیچ سوشل میڈیا پر ایک پیارا سا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جسے دیکھ کر آپ نہ صرف ہنس پڑیں گے بلکہ بچے کی معصومیت پر فدا بھی ہو جائیں گے۔ وائرل ویڈیو میں پانی میں کھڑا ایک چھوٹا بچہ مچھلی کو اٹھا کر اس کے ساتھ سیلفی لیتا ہے۔۔۔ مگر اس کے بعد جو ہوتا وہ دیکھ کر آپ بول پڑیں گے کہ کتنا پیارا ہے۔ انٹرنیٹ پر چھائے اس ویڈیو کو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
- مچھلی کی جگہ پانی میں موبائل فون پھینک دیا
آپ کو بتاتے چلیں کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو میں بچے کی عمر 10 سے 12 سال کے درمیان لگ رہی ہے۔ بچہ پانی میں جا کر سیلفی لیتا ہے، ایک ہاتھ میں مچھلی اور دوسرے ہاتھ میں موبائل نظر آتا ہے، معصوم بچے نے مچھلی کے ساتھ سیلفی لی اور پھر مچھلی کو پانی میں پھینکنے کے بجائے موبائل پھینک دیا۔ سب سے زیادہ متوجہ کرنے والی بات یہ ہے کہ موبائل کو پانی میں پھینکنے کے بعد چھوٹا بچہ مچھلی کو اپنی جیب میں رکھنا شروع کر دیتا ہے لیکن جیسے ہی اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس نے مچھلی کے بجائے موبائل کو پانی میں پھینک دیا ہے تو وہ دوڑ پڑتا ہے۔
- سوشل میڈیا صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ