اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور میں حضرت دادا میاں کے عرس میں معتقدین کا ہجوم، محفل سماع میں ادبی و مذہبی شخصیات کی شرکت - Urs Hazrat Dada Miyan - URS HAZRAT DADA MIYAN

Urs of Hazrat Dada Miyan in Kanpur: کانپور میں حضرت دادا میاں کے عرس میں معتقدین کا بڑی تعداد میں ہجوم دیکھا گیا۔ اس عرس کی محفل سماع میں ادبی و مذہبی حلقہ موجود تھا۔

crowd of devotees at Urs of Hazrat Dada Miyan in Kanpur. Literary and religious circles present in Mahfile Sima
کانپور میں حضرت دادا میاں کے عرس میں معتقدین کا ہجوم، ادبی و مذہبی افراد محفل سماع میں موجود (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 1:03 PM IST

کانپور میں حضرت دادا میاں کے عرس میں معتقدین کا ہجوم، ادبی و مذہبی افراد محفل سماع میں موجود (ETV Bharat Urdu)

کانپور:کانپور کے بیکن گنج علاقے میں مشہور و معروف بزرگ سید غلام رسول المعروف رسول نما حضرت دادا میاں کے عرس کے انعقاد کے موقعے پر محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کانپور اور اعتراف کے تمام شعراء کرام نے شرکت کرتے ہوئے نعتیہ کلام پڑھ کر محفل کو روشن کیا۔ حضرت سید غلام رسول المعروف رسول نما حضرت دادا میاں کا 160واں عرس مبارک کانپور کے بیکن گنج میں چل رہا ہے۔ اس موقع پر عرس میں ایک محفل سماع کا انعقاد کیا گیا، اس محفل سماع میں کانپور اور اس کے اطراف کے شعرائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جنہوں نے نعت و حمدیہ کلام پیش کیے اور محفل کو منور کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کانپور: رواں برس ورچوئل عرس کا اہتمام
اس موقع پر شاعر جاوید گونڈوی نے کلام پڑھا، علاوہ ازیں سید ابو الحسنات حقی، شاعر وسجادہ نشین حضرت دادا میاں اور سید ابو البرکات نظمی شاعر ونائب سجادہ نشین درگاہ حضرت دادا میاں نے اپنا کلام سنایا اور داد تحسین حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت سید غلام رسول المعروف رسول نما حضرت دادا میاں نے کانپور میں آکر نہ صرف اسلام پھیلایا بلکہ کانپور میں آپ جنگ آزادی کے بڑے رہنماؤں کے مشیر کار اور مددگار بھی رہے ہیں، جس میں نانا راؤ پیشوا جیسے قدآور مجاہد آزادی بھی آپ کے پاس اکثر آکر بیٹھا کرتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details