اردو

urdu

ETV Bharat / state

رمضان المبارک کی آمد سے جامع مسجد کا یہ بازار روشنی سے جگمگا اٹھا - Ramadan 2024

Ramadan 2024 جامع مسجد کا بازار ہمیشہ ہی خریداروں سے بھرا رہتا ہے لیکن جب رمضان المبارک کی آمد ہوتی ہے تب جامع مسجد کے اس بازار کو خاص طور پر سجایا جاتا ہے جس سے اس بازار کا حسن دو بالا ہوجاتا ہے۔ رواں برس بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا رمضان کی آمد سے بازار کی رونق میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

رمضان المبارک کی آمد سے جامع مسجد کا یہ بازار روشنی سے جگمگا اٹھا
رمضان المبارک کی آمد سے جامع مسجد کا یہ بازار روشنی سے جگمگا اٹھا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 1:02 PM IST

jama masjid market

نئی دہلی:ملک کی تمام ریاستوں کی طرح قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ماہ رمضان المبارک کی آمد پر تاریخی جمع مسجد مارکیٹ میں خرہداروں کی بھیڑامڈنے لگی ہے۔بارار اور اس کے اطراف میں ماہ رمضان کی رونقیں دیکھنے کو مل رہیں ہیں۔

مٹیا محل بازار ایسوسی ایشن کے نائب صدر عادم رحمان قریشی نے نمایندہ کو بتایا کہ جامع مسجد کے اس بازار کو کمکموں کی روشنی سے سجایا گیا ہے۔ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق یہ بازار ان لوگوں کے لیے سجایا جاتا ہیں جو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جامع مسجد کے بازار کا رخ کرتے ہیں، بازار میں کمکموں کی روشنی کے ساتھ ساتھ رنگ برنگی دیدہ رمضان المبارک کے قطبوں سے بھی اس بازار کو آراستہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ 70 برسوں سے جامع مسجد کے چتلی قبر بازار میں ذائقہ پروس رہے، عادم رحمان قریشی کا کہنا ہے کہ رواں برس حالات قدر مختلف ہیں۔ ایسے میں رواں برس امید ہے کہ یہ بازار خریداروں سے بھرا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بازار اپنے لذیذ کھانوں کے لیے مشہور ہے۔ یہاں نا صرف دہلی کے مختلف علاقوں سے بلکہ بیرون ممالک سے بھی بڑی تعداد میں لوگ لذیذ ذائقوں سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایم مودی، کھرگے،راہل اور پرینکا سمیت کئی سیاسی لیڈروں نے ماہ رمضان کی مبارکباد

عادم رحمان قریشی نے بتایا کہ رواں برس مارکیٹ میں گاہکوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہوم گارڈ سمیت پرسنل گارڈز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صاف صفائی کا خاص طور پر خیال رکھا جا رہا ہے۔جگہ جگہ بیریکیڈنگ کرائی گئی ہے تاکہ ٹریفک کے نظم و ضبط میں دشواریاں پیدا نہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details