اردو

urdu

ETV Bharat / state

امتحان دینے جارہے طلبہ کی وین حادثے کا شکار، 4 طلبہ کی موقع پر ہی موت - اترپردیش

UP Shahjahanpur Accident: شاہجہاں پور میں ایک بیل کو بچانے کی کوشش میں طلبہ سے بھری وین حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں 4 طلبہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ متعدد طالب علم زخمی ہو گئے۔ تمام طلبہ ہائی اسکول کا امتحان دینے جارہے تھے۔

UP Shahjahanpur accident
امتحان دینے جارہے طلبہ کی وین حادثے کا شکار، 4 طلبہ کی موقع پر ہی موت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 12:36 PM IST

امتحان دینے جارہے طلبہ کی وین حادثے کا شکار، 4 طلبہ کی موقع پر ہی موت

شاہجہاں پور: یوپی کے شاہجہاں پور میں ہائی اسکول کا امتحان دینے جا رہے طلبہ کی وین درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں چار طالب علموں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 6 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ غور طلب ہو کہ یہ حادثہ آوارہ بیل کو بچانے کی کوشش میں وین بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

یہ واقعہ کانٹ تھانہ علاقہ کے جرون گاؤں کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جیتی پور تھانہ علاقے کے لاتوری سنگھ انٹر کالج میں ہائی اسکول کا امتحان دینے کے لیے کچھ طلبہ وین سے جا رہے تھے۔ راستے میں اچانک وین کے سامنے ایک آوارہ بیل آگیا، بیل کو بچانے کی کوشش میں وین بے قابو ہو گئی۔

اس کے بعد وین سڑک کے کنارے ایک کھائی میں درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ہائی اسکول کی تین طالبات اور ایک طلبہ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ طلبہ کی چیخ و پکار سن کر علاقہ کے لوگ موقع پر پہنچے اور کسی طرح زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر سبھی کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا۔

اسکول منیجر دواریکا پرساد کا کہنا ہے کہ بچے ایک وین میں ہائی اسکول کا پیپر دینے کے لیے آرہے تھے۔ وین میں کل 11 بچے سوار تھے۔ ڈرائیور نے بتایا کہ وین کے آگے ایک اچانک ایک بیل آگیا تھا۔ جہاں گاڑی بیل کو بچانے کے لیے مڑی تو بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری اور درخت سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اترپردیش کے شاہجہاں پور میں خوفناک سڑک حادثہ، 12 افراد ہلاک

سٹی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سنجے کمار کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح تقریباً 6:10 بجے یہ وین بچوں کو بورڈ کے امتحانات دلانے کے لیے گاؤں برینڈا سے جیتی پور جا رہی تھی۔ تھانہ کانٹ کے گاؤں جرون میں بینک کے سامنے ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر کھائی میں الٹ گئی۔ جہاں چار طالب علموں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details