گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں سی پی آئی ایم کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر سی پی آئی ایم پارٹی کی لیڈر ڈاکٹر کے نیلا نے کہا کہ ملک میں مویشی کے اسمگلنگ کے بے بنیاد معاملے کے نام پر اقلیتوں پر بار بار حملے ہور ہے ہیں۔ حکومت اسے روکنے میں پوری طرح سے ناکام ہوئی ہے۔
گلبرگہ میں سی پی آئی ایم کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج (etv bharat) انہوں نے کہاکہ ملک کی مختلف ریاستوں میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔ انہیں پریشان کیا جا رہا ہے۔ ہراسانی اور تبدیلی مذہب کے نام پر 5 مسلمانوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ اس کے لئے کون ذمہ دار ہے۔ کون جواب دے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بی جے پی حکومت صرف نفرت کی سیاست کر رہی ہے بلکہ ذات پات کے نام پر اقلیتوں کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے ۔مرکزی حکومت اس طرح کی نفرت کی سیاست کر نا بند کر یں ۔نیٹ امتحان میں ہوئے بدعنوانی سے سب سے زیادہ غریب طلبا و طالبات متاثر ہوئے ہیں۔ان کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیٹ امتحان کے نتائج میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے خلاف گلبرگہ میں احتجاج
سی پی آئی ایم کے حامیوں نے طلباو طالبات کےساتھ انصاف کرنے اور مرکزی وزیر تعلیم کو جلد سے جلد استعفی دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر یوا سوراج ، بھیم شیٹی ایمپلی ، سدھامٹھ ، شانتا گھنٹی ، شریمنت برادر، پانڈورنگ ماؤ نکر سمیت دیگر موجود تھے۔