کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے انڈیا اتحاد میں شامل جماعتوں کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کو لے کر دئیے گئے بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں طوفان برپا ہے۔کانگریس کے بعد اب سی پی آئی ایم کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔
راجیہ سبھا میں سی پی آئی ایم کے رکن پارلیمان بکاش رنجن بھٹاچاریہ نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دراصل ممتابنرجی کبھی بھی بی جے پی کے خلاف نہیں جا سکتی ہیں۔بی جے پی اور آر ایس ایس کے سے ان کا اچھے تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ انڈیا اتحاد کے قیام کے بعد میں وہ پہلا شخص ہوں جس نے کہاتھاکہ اتحاد کو کمزور کرنے والوں میں سب سے پہلا نام ممتابنرجی کا ہوگا۔ان کی بیان بازی سے اب ایسا ہی لگنے لگا ہے۔