کولکاتا: وشو ہندو پریشد نے شیر کا نام اکبر اور شیرنی کا نام سیتا رکھنے کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ان دونوں شیر اور شیرنی کو مغربی بنگال کے سلی گوڑی واقع بنگال سفاری پارک میں ایک ساتھ رکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان جنگلی جانوروں کو 13 فروری کو تریپورہ کے چڑیا گھر سے لایا گیا تھا۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بتایا کہ ان کا نام 'اکبر' اور 'سیتا' پہلے ہی رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں کا نام تریپورہ میں ہی رکھا گیا تھا۔
جانکاری کے مطابق مغربی بنگال میں وی ایچ پی کے کارکنوں انوپ کمار منڈل اور لکشمن کمار اگروال نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ یہ معاملہ ہائی کورٹ میں بھی پہنچ گیا ہے۔ جج سوگتا بھٹاچاریہ اس کیس کی سماعت 20 فروری کو کریں گے۔