مالیگاؤں : مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کیلئے دو گروپ انڈیا الائنس المعروف مہاوکاس اگھاڑی اور این ڈی اے (بی جے پی گروپ) سرگرم ہوگئے ہیں ۔مالیگاؤں شہر میں بھی سینٹرل اسمبلی حلقہ کیلئے مہاوکاس اگھاڑی اپنا امیدوار اتارے گی۔ اس سیٹ کیلئے کانگریس ،این سی پی اور سماجوادی اپنا امیدوار اتارنے کا دعویٰ کررہی ہیں۔ ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی کسے ٹکٹ دیتی ہے؟ اس لئے ہم نے طئے کیا ہے ٹکٹ ملے نہ ملے ہر حال میں اسمبلی الیکشن لڑنے اور جیتنے کا اعلان آج میں کررہا ہوں۔ اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ رشید نے کیا۔ انہوں نے راشٹروادی شرد پوار گروپ کی جانب سے منعقدہ پارٹی کے کنونشن سے مخاطب تھے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی اس اعلان کو بغات سمجھے یا پھر کچھ اور لیکن یہ طئے ہے کہ ہم ہر حال میں اسمبلی الیکشن لڑیں گے۔
مشن اسمبلی چناؤ کے پیش نظر این سی پی کا مشاورتی اجلاس - Mission Assembly Elections - MISSION ASSEMBLY ELECTIONS
Mission Assembly Elections مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں مشن اسمبلی چناؤ 2024 کے پیش نظر راشٹروادی کانگریس پارٹی مالیگاؤں کی جانب ایک مشورتی اجلاس ڈائمنڈ لانس آگرہ روڈ پر منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر این سی پی کے مقامی زمہ داران نے اسمبلی چناؤ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
Published : Jul 13, 2024, 9:51 PM IST
آصف شیخ نے اس موقع پر پارٹی کے ورکروں سے کہا کہ نہال احمد کے سامنے شیخ رشید نے 1994 میں الیکشن لڑا، 35 ہزار ووٹ حاصل کی اور ہار گئے لیکن پھر دوبارہ 1999 میں چناؤ لڑا اور کامیاب ہوئے۔ شیخ رشید نے تعمیر و ترقی کے نام پر ووٹ حاصل کیا اور 2009 تک تعمیر و ترقی کرتے رہیں۔ لیکن ایک مذہبی قیادت کو شہر نے ایم ایل اے بنایا۔2009 سے 2014 تک شہر میں کوئی تعمیر و ترقی نہیں ہوئی ۔ایک مفتی نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور ناکام رہے۔ آصف شیخ نے کہا کہ 2014 میں میں نے ایم ایل اے چناؤ لڑ کر کامیابی حاصل کی اور میں نے پورے شہر میں تعمیر و ترقی کی ہے ۔چاہے وہ تعلیمی میدان ہو یا ثقافتی، مذہبی، ہر سطح پر کامیاب نمائندگی کی لیکن 2019 میں مجھکو شکست ہوئی۔ شہریان کا فیصلہ میں نے سر آنکھوں پر قبول کیا۔ میرے خلاف تمام سیاسی پارٹیوں نے گٹھ بندھن بنا کر پھر سے دوبارہ ایک مفتی کو کامیاب کیا اور شہر کا ایم ایل اے بنایا۔ لیکن کیا ہوا؟ گزرے پانچ سال بھی وعدوں خیرات بانٹی گئی اور شہریان کو دھوکہ دیا گیا۔
آصف شیخ نے علماء کرام سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ایک مفتی، امام ،عالم اور ایم ایل اے کا بار بار جھوٹ بولنا کیسا ہے؟ انہوں نے مفتی اسمٰعیل قاسمی ایم ایل اے کی کارکردگی کو زیرو بتایا اور مکمل ناکام کا خطاب دیا ۔شاہ برادری، قریش برادری کے جذبات سے کھلواڑ کیا گیا لیکن الیکشنی منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا ۔دواخانوں، تعلیمی کاموں اور طلباء کے اعزاز و روزگار، ہیلتھ سینٹر، ہر سال دس ہزار درخت لگانے سمیت 81 بڑے بڑے وعدے کئے لیکن کوئی قاعدہ پورا نہیں کیا ۔صرف مالیگاؤں شہر کو دھوکہ دیا ۔آصف شیخ نے کل کی جنتادل اور آج کی سماجوادی پارٹی کو بھی برار کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ شرم کرو مرحوم بلند اقبال کے نام پر مفتی اسمٰعیل نے دھوکہ دہی کی ہے اور بلند اقبال امپلائمینٹ سینٹر سے روزگار دینے کا جھوٹا وعدہ مفتی اسمٰعیل نے کیا ہے ۔اس کے برعکس مفتی اسمٰعیل نے سرکار کے قیام کے وقت کروڑوں کی ڈیل کی، ایم ایل سی چناؤ اور راجیہ سبھا چناؤ میں بھی سودا کیا گیا اور اب ہوٹل تاج ریسیڈینسی میں پہنچ کر کروڑوں کا سودا کیا اور ایم ایل سی چناؤ میں مفتی اسمٰعیل نے فرقہ پرست پارٹیوں کو ووٹ دیا۔