اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجکوٹ آتشزگی معاملے پر 25 جون کو راجکوٹ بند کا اعلان - Rajkot Game Zone Fire Incident - RAJKOT GAME ZONE FIRE INCIDENT

احمدآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گجرات پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر جگنیش میوانی نے راجکوٹ آتشزدگی سانحہ کے حوالے سے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت پورے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ اس معاملے میں اب تک کوئی ٹھوس قدم نا اٹھانا ہی اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

جگنیش میوانی  نے راجکوٹ آتشزگی معاملے پر 25  جون کو راجکوٹ بند کا اعلان کیا۔
جگنیش میوانی نے راجکوٹ آتشزگی معاملے پر 25 جون کو راجکوٹ بند کا اعلان کیا۔ (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 6:38 PM IST

احمدآباد: جگنش میوانی نے کہا کہ راجکوٹ گیمینگ زون میں آگ لگنے کے خوفناک واقعے میں کئی معصوم لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔کئی معصوم بچے اس واقعے میں جھلس گئے۔بھیانک حادثے کے بعد بھی بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت بیدار نہیں یوئی ہے۔

جگنیش میوانی نے راجکوٹ آتشزگی معاملے پر 25 جون کو راجکوٹ بند کا اعلان کیا۔ (etv bharat)

کانگریس کے رہنما نے کہاکہ اس دلدوز واقعے کے بعد ہم راجکوت میں ہم 14 دنوں تک رہے۔ ہم نے راجکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔کانگریس کے حامیوں نئ مسلسل دھرنے پر بیٹھے رہے ۔ہم نے متاثرین کے ساتھ ملاقات کی۔ ان سے بات چیت کی ۔ ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ حکومت کے خلاف ہم بھرپور جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ راجکوٹ کے باشندوں کا کہنا ہے کہ آپ لوگ اچھا کام کر رہے ہیں لیکن جہاں تک انصاف ملنے کی بات ہے تو وہ نہیں ملے گی۔ریاستی حکومت اس معاملے کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے۔

لال جی بھائی دیسائی اور میں گجرات پر پردیس کانگرس کمیٹی ورکنگ صدر جگنیش میوانی اور دیگر کانگرس کے لیڈر نے مل کر یہ اعلان کیا ہے کہ ہم راجکوٹ کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور 15 جون کو پولیس کمشنر افس کا گھیراؤ کیاجائے گا۔25 جون کو اس واقعے کا ایک ماہ مکمل ہونے پر راجکوٹ بند کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے راجکوٹ کے باشندوں سے کانگریس کی اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:راجکوٹ کے گیمنگ زون میں زبردست آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ 25 مئی کو گجرات کے راجکوٹ میں واقع گیمینگ زون میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 27 لوگوں کی موت ہوئی تھی ۔اس واقعے میں ہلاک ہونےو الوں میں 14 بچے بھی شامل تھے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details