پٹنہ: بہار میں جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے پھر سے قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) میں شامل ہونے کی مسلسل قیاس آرائیوں اور اس کے مطابق ماحول بن جانے اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے لئے بند دروازے کھولنے کے واضح اشاروں کے باوجود نتیش کمار کے ابھی تک پتہ نہیں کھولنے سے ریاست میں سیاسی کشمکش برقرار ہے۔ بہار میں اقتدار کی تبدیلی کی قیاس آراﺅں کے درمیان وزیر اعلی نتیش کمار کی رہائش گاہ پر جے ڈی یو رہنماو ¿ں اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنماو ¿ں کا اجلاس جاری ہے۔ 28 جنوری کو وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پرجے ڈی یو قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہوگی۔ اس سے قبل سنیچر کے روز ، آر جے ڈی اور بی جے پی کے علاوہ کانگریس بھی ایم ایل ایزکے ساتھ ایک میٹنگ کرے گی۔ بی جے پی کی جمعرات کودہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی صدارت میں ایک اعلی سطحی میٹنگ منعقد ہوئی اور آج بھی یہ میٹنگ جاری ہے۔
دریں اثنا ، آر جے ڈی کے راجیہ سبھا کے رکن منوج جھا نے وزیر اعلی نتیش کمار سے جلد ازجلد ’کنفیوژن ‘ دورکرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں حکومت کو چلانے والے عظیم اتحاد کے بارے میںشکوک وشبہات پیدا ہوگئے ہیں جس سے کام کاج متاثر ہورہاہے۔ ہمارے مکھیا (نتیش کمار) کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے ختم کریں۔ آر جے ڈی کی طرف سے تبصرہ نہیں کیا جارہا ہے۔وہیں آر جے ڈی کے سینئرلیڈر شیوانند تیواری نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اگر نتیش کمار میں سو ابھیمان باقی ہے تو ، وہ بی جے پی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔ اگرچہ انہوں نے وزیر اعلی سے ملنے کے لئے وقت طلب کیا ہے ، لیکن وزیر اعلی کی رہائش گاہ سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔