اردو

urdu

ETV Bharat / state

حضرت شاہ عالم درگاہ پراسرائیلی حملے میں ہلاک فلسطینیوں کو خراج عقدیت پیش کیا گیا - Condolence Programme - CONDOLENCE PROGRAMME

احمدآباد میں حضرت شاہ عالم درگاہ پر فلسطین کے شہیدوں اور راج کوٹ ٹیم زون میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کئی گئی۔ اس موقع پر مختلف مذاہب کے رہنماوں نے خصوصی دعا کا اہتمام کیا ۔

حضرت شاہ عالم درگاہ پراسرائیلی حملے میں ہلاک فلسطینیوں کو خراج عقدیت پیش کیا گیا
حضرت شاہ عالم درگاہ پراسرائیلی حملے میں ہلاک فلسطینیوں کو خراج عقدیت پیش کیا گیا (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 3, 2024, 5:19 PM IST

احمدآباد: حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے اسرائیلی فوج کی جانب سے مظلوم نہتے فلسطینوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔معصوم بچے اور خواتین کا قتل عام جاری ہے۔اب تک ہزاروں لوگوں کی جان جا سکی ہے۔یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔اس کی مذمت کرتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہم اکھٹا ہوئے ہیں۔اس موقع پر مختلف مذاہب کے رہنماوں نے جنگ میں ہلاک ہونے والے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کی۔

حضرت شاہ عالم درگاہ پراسرائیلی حملے میں ہلاک فلسطینیوں کو خراج عقدیت پیش کیا گیا (etv bharat)

ان کا مزید کہنا تھا کہ گجرات کے راجکوٹ گم زون میں آتشزدگی کے واقعے میں مرنے والے معصوم بچوں کے لیے بھی ہم نے خصوصی دعائیں کی اور انہیں جنت میں اعلی مقام عطا کرے ایسی درخواست کی ہے۔

:اس موقع پر سکھ برادری کے مذہبی رہنما دیپ سنگھ خالصہ نے کہا کہ آج ہم حضرت شاہ عالم سرکار کے دربار میں آئے ہیں۔ ہمیں بہت تکلیف ہو رہی ہے جس طریقے سے فلسطین پر حملہ کیا جا ریا ہے وہ افسوسناک ہے۔راجکوٹ گیمینگ زون میں آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے لوگوں بالخصوص بچوں کی موت پر بے حد افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیإ؛حضرت شاہ عالم درگاہ میں بی جے پی کی جانب سے چادر پیش کی

ہندو رہنما بھرت داس مہاراج، نے کہا کہ اسرائیل جس طریقے سے فلسطین پر بربریت کر رہا ہے ہمیں یہ دیکھ کر اور سن کا کافی دکھ پہنچا ہے ۔ہم ان کے لیے دعا کے علاوہ کچھ بھی نہیں کر سکتے ہیں۔اس کے لیے آج شام درگاہ پر ہمیں اکٹھا ہو کر دعا مانگی ۔ راجکوٹ میں جو حادثہ ہوا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details