گوا:گوا سے تقریباً 102 ناٹیکل مائیل جنوب مغرب میں ایک کنٹینر کارگو جہاز میں زبردست آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کو سخت محنت کرنا پڑی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ جہاز موندرا سے سری لنکا کے شہر کولمبو جا رہا تھا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر بھارتی کوسٹ گارڈ نے فوری طور پر مدد کے لیے عملے کو بھیج دیا اس کے علاوہ، آئی سی جی ڈورنیئر طیارے نے بھی فضائی سروے کرنے کے لیے حالات کہ جائزہ لیا۔
گوا کے قریب تجارتی جہاز میں لگی بھیانک آگ (ETV Bharat) بتایا جا رہا ہے کہ جہاز انٹرنیشنل میری ٹائم ڈینجرس گڈز (آئی ایم ڈی جی) لے کر جا رہا تھا کہ اس میں آگ لگ گئی اور اس کے بعد کنٹینر میں دھماکے ہو نے لگے۔ کوسٹ گارڈ جائے واردات پر پہنچ گئے اور خراب موسم کے باوجود آگ بجھانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
کارگو جہاز پر موجود عملے کے ارکان کو آئی سی جی جہاز نے بحفاظت بچا لیا ہے۔ اس کے علاوہ آگ پر جلد سے جلد قابو پانے کے لیے گوا سے دو آئی سی جی جہاز بھی روانہ کیے گئے تھے۔ کوسٹ گارڈ کے بیان کے مطابق جہاز سمندری خطرناک سامان لے کر جا رہا تھا اور پھر اس میں آگ لگ گئی۔ اس کے بعد تجارتی جہاز میں دھماکے ہونے لگے جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلنے لگی۔
بھارتی کوسٹ گارڈ کی جانب سے کہا گیا کہ، 'ایم آر سی سی ممبئی کو 19 جولائی کو کاروار کے قریب کنٹینر کیریئر ایم وی مارسک فرینکفرٹ 50 این ایم پر ایک بڑی آگ لگنے کے بارے میں ایک کال موصول ہوئی۔ آئی سی جی ڈورنیئر اور بحری جہاز ساشے، سوجیت اور سمراٹ ایکشن میں آگئے۔ بہرحال 12 گھنٹوں کی طویل مشقت کے بعد آخرکار آگ پر قابو پالیا گیا اور اس میں سوار عملے کو بھی حفاظت کے ساتھ بچالیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: