اردو

urdu

ETV Bharat / state

بحریہ عرب میں خراب موسم کے سبب کشتی پر پھنسے 14 افراد کو کوسٹ گارڈ نے بچایا - Arbian sea rescue - ARBIAN SEA RESCUE

مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں علی باغ ساحل کے قریب انجن میں خرابی کی وجہ سے ایک بوٹ بہہ گئی، جس میں سوار 14 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کیا اور 'جے ایس ڈبلیو گروپ' کے زیر انتظام کشتی کے تمام عملے کو بچا لیا گیا۔ پولیس اور کوسٹ گارڈ نے آج یہ جانکاری دی۔

ARBIAN SEA RESCUE
بحریہ عرب (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 26, 2024, 3:27 PM IST

ممبئی: پولیس اہلکار نے بتایا کہ 'جے ایس ڈبلیو گروپ' کی طرف سے چلائی جانے والی کشتی کے عملے کے ارکان کو بچانے کا آپریشن کوسٹ گارڈ کی مدد سے شروع کیا گیا تھا۔ رائے گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سومناتھ گھارگے نے بتایا کہ کوسٹ گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن صبح نو بجے کے قریب شروع ہوا۔

بحریہ عرب (Video: Etv Bharat)

پولیس کے مطابق کشتی کے تمام 14 عملے کے ارکان کو بچا لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر نے عملے کے ارکان کو کشتی سے نکال کر علی باغ کے ساحل پر اتارا۔ جے ایس ڈبلیو گروپ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں علی باغ ساحل کے قریب جمعرات کو انجن فیل ہونے کی وجہ سے اس کی ایک چھوٹی کشتی بحیرہ عرب میں بہہ گئی۔

پولیس نے بتایا کہ کشتی پر عملے کے 14 ارکان سوار تھے۔ پولیس کے مطابق کشتی وڈکھل کے قریب کمپنی کے ڈالوی پلانٹ سے ریوڈانڈہ کے قریب سلاو یونٹ کی طرف جا رہی تھی، جہاں کلابہ قلعہ کے قریب اس کا انجن خراب ہو گیا۔ جس کے سبب کشتی تیز بہاؤ اور لہروں میں پھنس گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details