بنگلورو:ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بنگلورو کے ہیگڈے نگر میں واقع حج بھون میں عازمین حج کے لیے الوداعی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کی اور عازمین سے دعائے خیر کی لئے اپیل کی۔ وزیراعلیٰ سدارامیا نے عازمین حج کے لئے منعقدہ الوداعی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام مذاہب کے لوگوں کو ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے معاشی، سماجی اور سیاسی طور پر بااختیار ہونا چاہیے۔
اس موقع پر سدرامیا نے کہا کہ میں تمام 10168 عازمین حج کو خوشگوار سفر کی خواہش کرتا ہوں۔ میں نے ان سے کہا ہے کہ وہ معاشرے میں ہم آہنگی کے لیے دعا کریں۔ جیسا کہ کویمپو نے ریاست کو امن کا باغ قرار دیا ہے۔ ہندو، مسلمان، عیسائی، بدھ، سکھ سب کو ایک ماں کے بچوں کی طرح رہنا چاہیے۔ اگر ایسا ماحول بنانا ہے تو معاشی، سماجی اور سیاسی طاقت سب کو دی جائے اور سب کو بااختیار بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حاجیوں کو اس کے لیے دعا کرنی چاہیے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ تمام عازمین حج سے درخواست کریں گے کہ وہ موجودہ مالی سال میں ملک اور ریاست میں اچھی بارشوں اور ملک کی خوشحالی کے لیے دعا کریں۔