اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر میں 72 گھنٹوں کے لئے بابا فرید کا چلہ کھولا گیا - Chilla Mubarak Of Baba Farid - CHILLA MUBARAK OF BABA FARID

اجمیر شریف درگاہ میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے دوئم خلیفہ حضرت سید بابا فرید گنج شکر مسعود رحمۃ اللہ علیہ کا چلا مبارک خاص و عام زائرین کے لیے 72 گھنٹوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

اجمیر میں 72 گھنٹوں کے لئے بابا فرید کا چلہ کھولا گیا
اجمیر میں 72 گھنٹوں کے لئے بابا فرید کا چلہ کھولا گیا (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 3:21 PM IST

اجمیر:عالمی شہرت حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ کی سندلی مسجد کے نیچے حضرت بابا فرید گنج شکر مسعود رحمت اللہ علیہ کا چلہ مبارک واقع ہے۔ جہاں محرم الحرام کی چار تاریخ سے 72 گھنٹوں کے لیے ان کا چلہ کھولا جاتا ہے۔ الصبح یہ جنتی دروازے کے قریب زائرین اور زائرین کی بھیڑچلا مبارک میں داخل ہونے کے لیے امڈ پڑی۔

اجمیر میں 72 گھنٹوں کے لئے بابا فرید کا چلہ کھولا گیا (etv bharat)

زائرین کی حفاظت اور سہولیات کے لیے پولیس اہلکار اور درگاہ کمیٹی کے ملازمین انتظامات میں کھڑے نظر آئے۔ چار محرم سے چھ محرم تک حضرت بابا فرید گنج شکر مسعود رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک پاکستان کے پاک پتن شریف میں منایا جاتا ہے جہاں زائرین حاضری دیتے ہیں۔من کی مراد مانگتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ملک ہندوستان سے پاکستان عقیدت مندوں کا پہنچنا ممکن نہیں ہو پاتا تو اجمیر شریف درگاہ میں حضرت بابا فرید کے چلا مبارک کی زیارت اور دیدار کے لیے عقیدت مند پہنچتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بابا فرید کا چلا مبارک 72 گھنٹوں کے لیے کھولا جائے گا

خدامیں خواجہ کی جانب سے تمام زائرین کو بابا فرید گنج شکر کے چلے کی شکر صحت یابی کے لیے دی جاتی ہے, چلہ شریف کے خادم سید فیضان الکریم چشتی کے مطابق سال میں ایک مرتبہ 72 گھنٹے کے لیے ہی چلا شریف کو کھولا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details