کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے 13 برس قبل 34 سالہ بائیں محاذ کی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کے بعد مغربی بنگال کی سرزمین پر پہلی مرتبہ ماں ماٹی مانش (ٹی ایم سی)کی حکومت قائم کی تھی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پیر کو پانچویں مرحلے کے پولنگ کے دن لوگوں کو ان کی شرکت کے لیے مبارکباد پیش کی۔
پیر کی صبح ایک ٹویٹ میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے لکھاکہ 13 سال پہلے آج کے اس دن میں نے پہلی بار مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا، اس دن سے مغربی بنگال کے لوگوں کی خدمت کرنے کا عہد کیا، ہم ریاست کی ترقی کے لیے ایک تبدیلی کا سفر شروع کیا۔ میں لوگوں کی ان کی غیر متزلزل حمایت اور محبت کے لیے ہمیشہ شکر گزار ہوں۔