اردو

urdu

ETV Bharat / state

صاحب خان اونٹ پر بیٹھ کر پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کے دفتر پہنچے - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Lok Sabha Election 2024 اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ سے آزاد امیدوار صاحب خان اونٹ پر بیٹھ کرپرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کے دفتر پہنچے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ انتخابات میں جیت حاصل کرتے ہیں تو وہ دیہاتوں کے ساتھ ساتھ شہری عوام کی پریشانیوں کو دور کریں گے۔

صاحب خان اونٹ پر بیٹھ کرپرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کے دفتر پہنچے
صاحب خان اونٹ پر بیٹھ کرپرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کے دفتر پہنچے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 12:40 PM IST

صاحب خان اونٹ پر بیٹھ کرپرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کے دفتر پہنچے

اورنگ آباد:ملک کی تمام ریاستوں کی طرح مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا انتخابات کے پش نظر سیاسی گہماگہمی زوروں پر ہے۔سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اورنگ آباد کے آزاد امیدوار صاحب خان پٹھان بغیر کسی شور شرابے کے اونٹ پر بیٹھ کر بالکل مختلف انداز میں پرچہ نامزدگی داخل کے لیے اورنگ آباد کلیکٹر دفتر پہنچے۔ اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر لوک سبھا انتخابات میں جیت ملتی ہے تو ضلع کو سمارٹ بنانے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ دیہات میں چھوٹے تالاب بنا کر پانی کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ پانی کی نئی پائپ لائن کا کام تیز کر کے شہر کا پانی کا مسئلہ جلد حل کیا جائے گا۔ بے روزگاری دور کرنے کی کوشش کی جائیں گی، میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ وہ کسانوں کی فصلوں کی قیمت حاصل کرنے اور مسلم، مراٹھا اور دھنگر برادریوں کے ریزرویشن کے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد: ایم ائی ایم کے امیدوار امتیاز جلیل نے پرچہ نامزدگی داخل کردیا - MIM candidate Imtiaz Jaleel

صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا انہوں نے ووٹوں کی تقسیم کے لیے کا غذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ عوام نے مجھے امیدوار بنایا ہے، میں عوام کا امیدوار ہوں، کیا الیکشن لڑنے پر ایم آئی ایم کی اجارہ داری ہے؟ میں اس پر عمل کر رہا ہوں کہ جمہوریت میں ہر کسی کو کھڑے ہونے کا حق ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details