اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 9:11 PM IST

ETV Bharat / state

ملکی و غیر ملکی کیلیگرافی فنکاروں نے نئی نسل کو ترغیب دی

Calligraphy Exhibition in Aurangabad اورنگ آباد میں کلچرل ہاؤس آف اسلامک ریپبلک آف ایران ممبئی اور مولانا آزاد کالج کے اشتراک سے معراج کیلیگرافی نمائش کا انعقاد کیا گیاجس میں ملکی اور غیرملکی فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔عام لوگوں میں بھی کیلیگرافی نمائش کو لے کر زبردست دلچسپی پائی گئی

ملکی و غیر ملکی کیلیگرافی فنکاروں نے نئی نسل کو ترغیب دی
ملکی و غیر ملکی کیلیگرافی فنکاروں نے نئی نسل کو ترغیب دی

ملکی و غیر ملکی کیلیگرافی فنکاروں نے نئی نسل کو ترغیب دی

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ اباد شہر میں واقع مولانا آ کالج میں کیلیگرافی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ شہر کے مولانا آزاد کالج اور کلچرل ہاؤس آف اسلامک ریپبلک آف ایران ممبئی کے اشتراک سے یہ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے 22 فنکاروں نے اپنے فن کی نمائش کی ۔

اس نمائش میں ایران سے آئے میاں بیوی نے بھی اپنی عربک کیلیگرافک کے ذریعہ دل جیت لیا۔ اس نمائش میں بہار سے آئے فنکار نے کپڑے پر قران کریم کی کچھ ایتوں کو لکھا، اسی طرح بیرونی ممالک سے کئی سارے فنکاروں نے اپنے خطاطی کے نمونے بھی بھیجے جس پر مولانا آزاد کالج کے پرنسپل نے خوشی کا اظہار کیا۔

اورنگ آباد شہر کی مولانا آزاد کالج میں منعقد نمائش میں بہار سے آنے والے حاجی ارشاد بنارسی نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی فن خطاتی میں دلچسپی رکھتے ہیں، اور یہ فن خطاتی کپڑے پر مٹی کے ذریعے کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کپڑے پر خطاطی کرتے وقت انہیں زعفران، کھانے کی گوند، آبے زم زم اور مٹی کا استعمال کر کے انک بناتے ہیں، اور اس سے ایک لکڑی کی ڈانڈی کی مدد سے کپڑے پر لکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیم کو روزگار سے جوڑے بغیر ترقی ناممکن: مولانا فضل الرحیم مجددی

شیخ بشر نوشین نے اورنگ آباد کے ایک انگلش میڈیم تعلیمی ادارے سے تعلیم حاصل کی ہے، لیکن لاک ڈاؤن میں انہیں عربک کیلیگرافی کا شوق ہو گیا، اور انہوں نے کڑی مشقت کر کے عربک کیلیگرافی سیکھی، اور آج وہ کئی کیلیگرافک نمائش میں جا کر اپنے ہنر سے لوگوں کا دل جیت لیتی ہے۔انہیں ریاستی سطح پر کئی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ گجرات سے آئی فنکارہ کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 13 سالوں سے فن خطاتی انگلش میں کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details