کولکاتا:کلکتہ ہائی کورٹ کے سخت رویے کے بعد مغربی بنگال سی آئی ڈی نے سندیش کھالی واقعے کے ملزم شاہجہاں کو سی بی آئی کے حوالے کردیا ۔سی بی آئی کی ٹیم نے ترنمول کانگریس سے معطل رہنما شاہجہاں شیخ کو اپجی تحویل میں لے کر سندیش کھالی سمیت تمام دیگر معاملے میں پوچھ گچھ کرے گی۔جسٹس ہریش ٹنڈن اور جسٹس ہیرنموئے بھٹاچاریہ کی ڈویژن بنچ نے بدھ کو اپنے حکم میں کہا کہ چیف جسٹس کی ڈویژن بنچ نے کل مشاہدہ کیا تھا کہ ریاستی پولیس نے شاہجہاں شیخ کو کہیں چھپانے کی کوشش کی تھی۔ اس لیے انہیں کل شام 4.30 بجے تک سی بی آئی کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں اس معاملے کی جلد سے سماعت کی درخواست دائر کی ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پہلے کے حکم کو نافذ نہیں کیا جاسکتا۔
عدالت نے سوال کیا ہے کہ شاہجہاں شیخ اب تک سی بی آئی کی حراست میں کیوں نہیں ہے؟ ایڈوکیٹ جنرل کشور دتہ نے کیس کی سماعت میں عدالت سے کہا کہ ہم نے پہلے ہی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
ای ڈی کے وکیل ایس وی راجو نے کہا کہ ای ڈی راشن بدعنوانی کی تحقیقات کر رہی تھی۔ ای ڈی کے تین اہلکار ملزم شاہجہان شیخ کے گھر پر چھاپہ ماری کے لئے پکڑے گئے تھے۔ ای ڈی کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر تفتیش جاری تھی۔ لیکن پولیس نے الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
کلکتہ ہائی کورٹ کی سنگل بنچ سیٹ نے مشترکہ طور پر ریاستی پولیس اور سی بی آئی کو تحقیقات کا حکم دیا۔چیف جسٹس کی ڈویژن بنچ نے 28 فروری کو حکم دیا کہ سی بی آئی،ای ڈی،ریاستی پولیس کوئی بھی شاہجہان کو گرفتار کر سکتی ہے۔ گزشتہ روز ڈویژن بنچ نے سی بی آئی جانچ کا حکم دیا تھا ۔