کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے قریب مسلم اکثریتی علاقہ گارڈن ریچ کے 134 نمبر وارڈ میں واقع ایک پانچ منزلہ عمارت بستی پر گر پڑی۔ نصف درجن جھونپڑیاں اس کی زد میں آ گئی ہیں۔ اس واقعے میں دو لوگوں کی موت ہوئی ہے جب کہ دیگر افراد ملبے میں دب گئے ہیں۔ اب تک دس افراد کو بچا لیا گیا ہے، امدادی کام جاری ہے۔ زخمیوں کو ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اس واقعے کی اطلاع پا کر وزیراعلیٰ ممتابنرجی جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ یہ عمارت غیر قانونی تھی۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ متعلقہ حکمہ کو اس کی جانچ کی ہدایت دی گئی ہے۔ دوسری طرف کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے کہا کہ میں اور وزیر دمکل سجیت بوس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پینچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔