حیدرآباد: اس بار وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کے لیے اپنا تیسرا اور مودی 3.0 کے لئے پہلا بجٹ پیش کیا۔
اس بجٹ میں مرکزی حکومت نے بہار اور آندھرا پردیش کے لیے کئی میگا پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ چونکہ چندرابابو اور نتیش کمار دونوں کی پارٹیاں تیلگو دیشم اور جنتادل یونائیٹڈ ابھی ایب ڈی اے کا حصہ ہیں اس لئے ان ریاستوں پر خاص توجہ دی گئی ہے۔
واضع رہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی طرح چندربابو نائیڈو آندھر پردیش کو اسپیشل درجہ دلانے کے لئے وزیر اعظم مودی سے دو بار ملاقات کر چکے تھے مگر ان کو یہ واضعے کردیا گیا کہ آندھرا پردیش کو خاص ریاست کا درجہ نہیں دیا جا سکتا ہے تب انہوں نے اسپیشل پیکیج کی بات رکھی تھی۔ اس سلسلے میں چندربابو ہوم منسٹر امیت شاہ اور وزیر خزانہ نرماسیتا رمن سے ملے تھے اور ان سے اقتصادی پیکج کا مطالبہ کیا تھا۔