کاس گنج:اترپردیش کے ضلع کاس گنج میں رشتوں کو شرمسار کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ حقیقی بھائی نے رشتے کو داغ دار کرتے ہوئے نہ صرف اپنی نابالغ بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ راز فاش ہونے کے خوف سے گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پیر کو پولیس نے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔معاملہ پٹیالی کوتوالی علاقہ کا ہے۔ تین فروری 2024 کو ایک 19 سالہ بھائی نے رات کو اپنی 17 سالہ بہن کو اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ گھر میں سو رہی تھی۔ اس ڈر سے کہ کسی کو اس کا پتہ نہ چلے، اس نے اپنی بہن کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد پولیس سے پوچھ گچھ کے دوران اس بات کا انکشاف کیا۔
پٹیالی کوتوالی کے انچارج انسپکٹر گووند بلبھ شرما نے بتایا کہ اس پورے معاملے میں لڑکی کے چچا نے 4 فروری 2024 کو اپنے بھتیجے کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ تب سے پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف تھی۔ آج پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ اس کے والد کا ایک سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔ وہ گاؤں کے ایک اور گھر میں اپنی ماں اور بہن کے ساتھ رہتا ہے۔
مزید پڑھیں: کانپور: انتہائی شرمسار واقعہ، بیٹی کے ساتھ کئی ماہ تک جنسی زیادتی