دہلی: قومی دار الحکومت دہلی سے وارانسی جانے والی انڈیگو فلائیٹ میں بم کی دھمکی دی گئی تھی۔ ایئرپورٹ کے ایک اہلکار نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بم کی دھمکی موصول ہوتے ہی طیارے کو تفتیش کے لیے آئسولیشن بے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایوی ایشن سیکورٹی اور بم ڈسپوزل ٹیم فی الحال طیارہ میں بم کو تلاش کررہی ہے۔ طیارہ میں موجود تمام مسافروں کو بحفاظت ایمرجنسی دروازہ سے باہر نکال دیا گیا۔
آج صبح جیسے انڈیگو ایئر لائن کی پرواز پر بم کی دھمکی موصول ہوئی تو فلائٹ میں بیٹھے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ فلائٹ دہلی سے وارانسی جا رہی تھی۔ طیارے میں تلاشی کے لیے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آئسولیشن بے لے جایا گیا۔ بم کی دھمکی ملنے کے بعد انڈیگو کے عملے نے الرٹ جاری کیا اور مسافروں کو طیارے سے نیچے اترنے کو کہا۔ ڈر اور خوف کے باعث کچھ مسافر ایمرجنسی گیٹ سے ہی نیچے کودنے لگے۔ موقع پر افراتفری مچ گئی۔ فلائٹ کے عملے نے ایک ایک کر کے تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔