اردو

urdu

ETV Bharat / state

بالی ووڈ اداکار سچن کھیڈیکر کی اجمیر درگاہ پر حاضری - Sachin visited Ajmer Dargah - SACHIN VISITED AJMER DARGAH

بالی ووڈ اداکار سچین کھیڈیکر نے اجمیر شریف پہنچ کر حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پر حاضری دی اور اپنی زندگی میں کامیابی کے لئے دعا مانگی۔ سچن، اجمیر میں اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں یہاں آئے ہوئے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار سچن کھیڈیکر
بالی ووڈ اداکار سچن کھیڈیکر (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 14, 2024, 1:04 PM IST

بالی ووڈ اداکار سچن کھیڈیکر (Etv Bharat)

اجمیر (راجستھان): بالی ووڈ فلمیں ضدی, سنگم, سلاخیں اور نیتا جی سبھاش چندر بوس جیسی کئی فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جلوے دکھانے والے ایکٹر سچین کھیڈیکر نے اجمیر شریف پہنچ کر حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پر حاضری دی۔ انہوں نے درگاہ پر چادر چڑھانے اور گل پوشی کرنے کے بعد اپنی زندگی میں کامیابی کے لئے دعائیں مانگی۔

درگاہ کے خادم سید قطب الدین نے بالی ووڈ اداکار سچن کھیڈیکر کو درگاہ کی زیارت کرائی اور دستار بندی کر دربار کا تبرک پیش کیا۔ درگاہ حاضری کے بعد سچن کھیڈیکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 10 سال بعد ان کا اجمیر واپس آنا ہوا ہے۔ اور یہاں پر خواجہ کے دربار میں حاضری دیکر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اجمیر کا کافی وقت سے پلان بنا رہے تھے مگر مصروفیت کی وجہ سے نہیں آپائے تھے۔

ان دنوں اجمیر ضلع میں ان کی نئی فلم "بیان" کی شوٹنگ بھی چل رہی ہے, جس میں فلم اداکارہ ہما قریشی اور ایکٹر چندرچوڑ بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ سچن نے بتایا کہ ویب سیریز اور سینما گھروں میں فلم دیکھنے کا طریقہ بدل گیا ہے۔ فلم کو ہم گھروں میں بھی دیکھ سکتے ہیں جبکہ فیملی کے ساتھ ویب سیریز کو گھر میں سب کے ساتھ مل کر نہیں دیکھ سکتے ہیں۔

سچن نے کہا کہ سینما گھروں میں فیملی کے ساتھ فلمیں دیکھ کر انجوائی کرتے ہیں وہاں کا ماحول بالکل الگ ہوتا ہے۔ جبکہ گھروں میں فلم دیکھنے میں وہ بات نہیں آتی ہے۔ سچین کھڑیکر نے مزید کہا کہ فلموں کے ساتھ ساتھ اب وہ نئے شو میں بھی جلد نظر آئیں گے۔

سچین نے امید ظاہر کی کہ خواجہ غریب نوازؒ کی نگاہ کرم ان کی زندگی میں خوشیاں لائے گی اور انکو کامیابی ملے گی۔سچن کھیڈیکر نے جنتی دروازے پر منت کا دھاگہ بھی باندھا اور اپنے خاندان کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details