اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ - Blast In Gunpowder Factory - BLAST IN GUNPOWDER FACTORY

چھتیس گڑھ کے ضلع بیمتارا میں بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ فیکٹری کے باہر ہزاروں لوگوں کا ہجوم جمع ہے۔

بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر
بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 11:33 AM IST

Updated : May 25, 2024, 12:18 PM IST

بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ (ETV BHARAT)

بیمتارا:بیمتارا کے برلا بلاک میں بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے کہرام مچ گیا ہے۔ کئی دیہات کے لوگ فیکٹری کے باہر پہنچ گئے ہیں۔ اس دھماکے میں 10 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے لیکن فی الحال سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یہ معاملہ برلا بلاک کے گاؤں بورسی میں واقع بارود کی فیکٹری کا ہے۔ یہ واقعہ آج صبح پیش آیا۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ دھماکے کے بعد گاؤں کے کئی لوگوں کے گھر لرز گئے۔ جس کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔ چاروں طرف دھواں پھیلنے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد بارود بنانے والی فیکٹری کے باہر جمع ہوگئی ہے۔

بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا ہے، ضلعی انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ اور ایمبولینس بھی پہنچ گئی ہے۔ ابھی تک دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ سینکڑوں فٹ اوپر بجلی کی تاریں بھی دھماکے سے متاثر ہوئیں۔

مزید پڑھیں:ہریانہ: سڑک حادثہ میں 7 افراد کی موت، 20 زخمی - Road Accident In Ambala

دھماکے کے بعد فیکٹری کے باہر ہزاروں لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ لوگوں میں شدید غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ مشتعل افراد فیکٹری کے دفتر میں توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔

Last Updated : May 25, 2024, 12:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details