اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024: بی جے پی نے امیدواروں کی آخری فہرست جاری کر دی

بی جے پی نے باقی دو سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ گمالیئل ہیمبرم برہیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے بی جے پی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے بی جے پی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2024, 1:57 PM IST

رانچی (جھارکھنڈ): بی جے پی نے تجسس ختم کرتے ہوئے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی دوسری اور آخری فہرست جاری کر دی ہے۔ بی جے پی کی باقی بچی دو لسٹ کو لیکر لوگوں میں کچھ بیچینی تھی کہ آخر وہ اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیوں نہیں کر رہی ہے؟ یہ دونوں نشستیں برہیٹ اور ٹنڈی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے اپنے تمام امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

بی جے پی نے آخرکار جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی دوسری اور آخری فہرست جاری کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے اپنے تمام 68 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پیر کو جاری کی گئی فہرست میں جن دو امیدواروں کے نام شامل ہیں ان میں برہیٹ سے گمالیئل ہیمبرم اور ٹُنڈی سے وکاس کمار مہتو شامل ہیں۔

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے بی جے پی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری (ETV Bharat)

یہ بھی پڑھیں:

آپ کو بتاتے چلیں کہ سنتھال کی برہیٹ سیٹ ریاست کی سب سے اہم اسمبلی سیٹوں میں سے ایک ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کافی ہنگامہ آرائی اور انتظار کے بعد بالآخر بی جے پی کو ہیمنت سورین کے خلاف مقابلہ کرنے کا ایک چہرہ ملا۔ پارٹی نے گمالیئل ہیمبرم کو برہیٹ سے نامزد کیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کل 68 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ پارٹی نے پہلی فہرست میں 66 ناموں کا اعلان کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details