کولکاتا: دلیپ گھوش نےعوامی رابطہ مہم شروع کردیا۔ اپنے حریف اور ترنمول کانگریس کے امیدوار کیرتی آزاد کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ باہری ہیں، میں ان کی بحیثیت کرکٹر عزت کرتا ہوں مگر سیاست میں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہار، یوپی سے دیدی گوا گئی اور کہا کہ وہ گوا کی لڑکی ہے۔ تری پورہ میں جاتی ہیں وہ کہتی ہیں کہ میں تری پورہ کی بیٹی ہوں۔گوا جاتی ہیں تو گوا کی بیٹی خود کو کہتی ہے۔اس کے فوراً بعدانہوں نے ممتابنرجی کے والد سے متعلق متنازع تبصرہ کیا۔
ترنمول کانگریس نے دلیپ کے بیان کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی ۔اس کے بعد منگل کی رات دلیپ گھوش کو مرکزی قیادت نے خط بھیج کر کہا کہ دلیپ گھوش آپ کی آج کی تقریر غیر اخلاقی اور غیر پارلیمانی ہے۔ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسی کے بھی خلاف ہے۔ پارٹی اس بیان کی مذمت کرتی ہے۔ براہ کرم اپنے طرز عمل کی جلد از جلد وضاحت کریں۔
اس کے بعد ہی دلیپ گھوش جنہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے بیان کی وضاحت کرنے کو تیار ہیں نے بدھ کی صبح عوامی طور پر معافی مانگ لی۔ ریاستی بی جے پی لیڈروں کا خیال ہے کہ انتخابات سے عین قبل بی جے پی خواتین سے متعلق کسی بھی تنازع کا شکار نہیں ہونا چاہتی ہے۔اس لئے دلیپ گھوش کو فوری وضاحت مانگی گئی ہے۔دوسری بات یہ کہ مرکزی قیادت نے پارٹی کے امیج کو بچانے کی کوشش کی ہے۔ دلیپ کی حمایت کیے بغیر وضاحت کی گئی ہے کہ کسی خاتون وزیر اعلیٰ یا لیڈر کے بارے میں اس طرح کے تبصرے کرنا مناسب نہیں ہے۔ پارٹی خواتین کا احترام کرتی ہے۔ یہ پیغام بنگال کے ووٹروں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ گزشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران دیدی کو لے کر بی جے پی لیڈران بشمول وزیر اعظم مودی کے سخت بیانات کا ترنمول کانگریس کو فائدہ ملا تھا۰