کولکاتا: بی جے پی لیڈر شبھندو ادھیکاری نے کولکاتا کے آر جی کار میڈیکل کالج اور ہسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کے قتل کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے طلبہ برادری پر زور دیا کہ وہ ریاستی حکومت کے ردعمل کے خلاف احتجاج کریں۔
شبھند ادھیکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ مبینہ طور پر اس پر زخموں کے نشانات تھے۔ یہ واضح طور پر قتل کا معاملہ معلوم ہوتا ہے، جس میں ممکنہ طور پر جنسی زیادتی بھی شامل ہے۔ اس کیس کو فوری طور پر سی بی آئی کے حوالے کیا جائے۔
ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے ریاستی حکومت نے 11 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس میں کچھ انٹرنز بھی شامل ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت یا تو اپنی غفلت چھپانے کی کوشش کر رہی ہے یا معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد میں جوئے کے اڈوں کے خلاف پولیس کاروائی کرے: لیاقت پٹھان
بی جے پی لیڈر نے کہاکہ میں طلبا برادری، خاص طور پر میڈیکل کے طلبا سے ریاستی حکومت کے خلاف سخت احتجاج کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ میں مقتول طالب علم کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری مدد فراہم کروں گا۔