کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ کے وکلاء نے آر جی کار میڈیکل کالج کی ٹرینی ڈاکٹر کے جنسی زیادتی اور قتل کیس میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ہائی کورٹ احاطے میں مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ اس مارچ سے غیر جانبدارانہ تحقیقات اور مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما اور تجربہ کار وکیل بکاش رنجن بھٹاچاریہ نے ریلی سے ڈاکٹر کے قتل کے معاملے کو لے کر ریاستی حکومت کی جم کر تنقید کی ۔انہوں نے پیر کو کہاکہ معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس سی وجہ سے سات دنوں معاملے کی جانچ کی ذمہ داری سی بی آئی کے حوالے کرنے کی بات کہی جا رہی ہے۔