اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا - Bharat Jodu Naya Yatra

کانگریس رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو نیائے یاترا ان دنوں مہاراشٹر میں جاری ہے۔ یاترا آج مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں پہنچی۔

Bharat Jodu Naya Yatra
Bharat Jodu Naya Yatra

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 9:42 AM IST

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا پہنچی۔ جس کے استقبال میں کانگریس کے مقامی صدر اعجاز بیگ اور دیگر کارکنان نے زور دار تیاریاں کی۔ جبکہ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے خطاب کرتے ہوئے مودی سرکار پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ آج ملک میں آر ایس ایس کے لوگ نفرت پھیلا رہے ہیں۔ ایک بھائی کو دوسرے بھائی سے لڑانے کی کوشش کررہے ہیں، ایک زبان کو دوسری زبان سے لڑایا جارہا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ بے روزگاری، مہنگائی، مزدوروں، کسانوں اور غریبوں کی کوئی بات نہیں کرتا ہے۔ میڈیا پر سب دن رات مودی جی کا چہرہ دکھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کو نفرت سے نہیں کاٹا جاسکتا، نفرت کو صرف محبت سے کاٹا جاسکتا ہے۔ اس لئے ہم نے بھارت جوڑو نیائے یاترا کے ذریعہ نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے ملک کے کئی صنعت کاروں کیلئے چھوٹے کاروبار کو جیسے پاورلوم صنعت کو جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کے ذریعے ختم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب ملک کی ایک بڑی تعداد غریب سے غریب ہوتے جارہی ہے، اور اس پر کوئی بولنے والا نہیں ہے۔ کالے دھن کو ہٹانے کی بات کرنے والے مودی جی صرف ملک کی عوام کو الجھا کر رکھے ہوئے ہیں۔ جبکہ کسان پریشان ہے اور حکومت چین کی نیند سورہی ہے۔ انہوں نے عوام میں انقلاب لانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہوش کے ناخن نہیں لیے تو آنے والے دنوں میں خاص طور پر غریبوں کیلئے مزید دشواریاں پیدا ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی 30 لاکھ آسامیاں کانگریس حکومت کے آتے ہی نوجوانوں کے ہاتھوں میں دے دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details