گیا: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائےیاترا میں ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا انگریزوں سے بھارت کو آزادی کے لیے بھارت چھوڑو کا نعرہ دیا گیا آج پھر انگریز پرست حکومت سے آزادی کے لیے نعرہ دیا گیا لیکن اس بار بھارت چھوڑو نہیں بلکہ بھارت جوڑو کا نعرہ دیا گیا ہے۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائےیاترا میں ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا انگریزوں سے بھارت کو آزادی کے لیے بھارت چھوڑو کا نعرہ دیا گیا آج پھر انگریز پرست حکومت سے آزادی کے لیے نعرہ دیا گیا لیکن اس بار بھارت چھوڑو نہیں بلکہ بھارت جوڑو کا نعرہ دیا گیا ہے۔ دراصل راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا بہار میں دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔مگدھ کمشنری کے اورنگ آباد ضلع میں ایک جلسہ ہوا جس میں قومی وریاستی سطح کے رہنماوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔
بی جے پی اقتدار سے آزادی کے لیے بھارت جوڑو یاترا نکالی گئی: شکیل احمد - بھارت جوڑو یاترا
راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائےیاترا میں ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا انگریزوں سے بھارت کو آزادی کے لیے بھارت چھوڑو کا نعرہ دیا گیا آج پھر انگریز پرست حکومت سے آزادی کے لیے نعرہ دیا گیا لیکن اس بار بھارت چھوڑو نہیں بلکہ بھارت جوڑو کا نعرہ دیا گیا ہے۔
Published : Feb 15, 2024, 10:12 PM IST
کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نفرت کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ڈی این اے میں محبت کی وجہ سے بی جے پی اپنے منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو پائے گی۔ 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' کے حصہ کے طور پر جمعرات کو اورنگ آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ملک میں ہر روز ناانصافی ہو رہی ہے۔ جس معاشرے میں ناانصافی ہوگی وہاں تشدد اور نفرت ہوگی۔ بی جے پی کے لوگ پورے ملک میں نفرت پھیلانے میں لگے ہوئے ہیں لیکن ہندوستان کا ڈی این اے محبت کا ہے۔