گلبرگہ:ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام بابا نظر محمد خان امیر جمعیت اہل حدیث گلبرگہ، یادگیر کے زیر صدارت میں 20 جولائی 2024 بروز ہفتہ شام 5:30 تا 10 بجے شب مقام مغل گارڈن فنگشن ہال اور شاداب فنگشن ہال میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں مہمان خصوصی مقصود الحسن فیضی حفظ اللہ، عبدالعظیم عمری مدنی، یاسر الجابری محمد مدنی اور دیگر بیرونی اور مقامی علمائے کرام خطاب کریں گے۔ اس موقع پر بابا نظر محمد خان امیر جمعیت اہل حدیث گلبرگہ ، یادگیر بتاتے ہوئے کہا کہ آج حالات حاضرہ کو دیکھتے ہوئے اس پروگرام کو منعقد کیا جارہا ہے۔ خاص ہمارے معاشرے میں مسلم بیٹوں کے تحفظ کے لیے اس لیے پروگرام کو منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں بیٹوں کے تحفظ کے لیے بیرونی مقامی علمائے کرام خطاب کریں گے۔ تمام حضرت سے گزارش کی گئی ہے کہ پروگرام میں اپنے دوست اور احباب کے ساتھ شرکت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: