شمالی24 پرگنہ:موجودہ رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے جمعرات کو یہ بھی کہا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں، ان کے ساتھ ترنمول کانگریس کا ایک اور لیڈر بی جے پی میں شامل ہوگا۔ حالانکہ وہ کون ہے؟ ارجن نے اس سے متعلق کچھ بھی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد پتہ چل جائے گا۔ میرے پاس اس بارے میں قطعی خبر ہے۔
ارجن سنگھ نے 10 مارچ کو بریگیڈ میں ترنمول کانگریس کے امیدواروں کی فہرست کے اعلان کے بعد پارٹی کے تئیں اپنے غصے کا اظہار کیا تھا۔ بعد ازاں ان کے دفتر سے ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کی تصویریں ہٹا کر نریندر مودی کی تصویر لگا دی گئی تھی۔ اس کے بعد سے یہ یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ ارجن بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں۔ لیکن ارجن نے کھل کر اس پر بات نہیں کی تھی ۔ ارجن نے ترنمول پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں اس دن بریگیڈ ریلی کے اسٹیج پر تھا۔ تاہم مجھے یہ سننا پڑا کہ میں بی جے پی کا ایم پی ہوں۔ اس سے یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ اس پارٹی کا کیا حال ہے۔
ارجن کے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے کے بارے میں، ترنمول لیڈر ممتا بنرجی نے بدھ کو کہاکہ وہ اب بھی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ خیال رہے کہ ارجن 2019 میں ترنمول کا ٹکٹ نہیں ملنے کی وجہ سے بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ بیرک پور سے بڑی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ۔دوسال قبل وہ ترنمول کانگریس میں واپس آگئے۔تاہم پارلیمنٹ کے ریکارڈ پر اب بھی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں ۔بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کرنے کے بعد ممتا بنرجی کی تنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ وہ ایک عظیم لیڈر ہیں۔ اتنے سارے دستاویزات، اتنے ثبوت ہونے کے باوجود انہوں نے بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی کو چار گھنٹے تک اپنی پارٹی کی سیاسی میٹنگ کے پلیٹ فارم پر بیٹھنے دیا۔ میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔