قنوج: اگر آپ سیلون میں مالش کروانے جارہے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے بہت اہم ہے۔ ضلع کے سیلون میں گھناؤنی حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں ایک حجام تھوک کر ایک شخص کے چہرے کی مالش کر رہا ہے۔ وائرل ویڈیو کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ساتھ ہی اس واقعہ نے ہندو سماج میں غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ ویڈیو تلگرام تھانہ علاقے کے ٹیلا محلہ میں واقع سیلون کا ہے۔ ٹیلا محلہ کے رہائشی یوسف کا سیلون چھبراماؤ روڈ پر ہے۔ یوسف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس سے ضلع میں کھلبلی مچ گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوسف اپنی دکان پر ایک گاہک کو چہرے کا مساج کر رہا ہے۔ گاہک کرسی پر آنکھیں بند کیے بیٹھا ہے۔ مالش کرتے وقت یوسف اپنے ہاتھوں میں تھوک کر گاہک کی بند آنکھوں کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ حجام یوسف نے ایک بار نہیں بلکہ دو بار تھوک کر چہرے کی مالش کی اور موبائل فون پر ویڈیو بھی بنائی۔ اس کے بعد یہ ویڈیو خود سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر دی گئی۔ جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔