اردو

urdu

ETV Bharat / state

باندہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی - death threat to Banda jail official - DEATH THREAT TO BANDA JAIL OFFICIAL

ریاست اترپردیش کے ضلع باندہ کی جیل سپرنٹنڈنٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی کا معاملہ پیش آیا۔ اس ضمن میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Banda jail official
Banda jail official

By IANS

Published : Apr 2, 2024, 6:49 AM IST

باندہ: اترپردیش کے ضلع باندہ کی ضلع جیل کے سینئر ایس پی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اڈیشنل ایس پی لکشمی نواس مشر نے پیر کو بتایا کہ دھمکی کا مقدمہ درج کر فورا تفصیلی جانچ شروع کی گئی اور سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ کو سیکورٹی فراہم کرائی گئی ہے۔

باندہ پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق، جیل سپرنٹنڈنٹ ویریش راج شرما کو 29 مارچ کی صبح تقریباً 1.37 بجے اپنے کلوز یوزر گروپ نمبر پر کال موصول ہوئی۔ 14 سیکنڈ کی کال میں، کال کرنے والے نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور گالی گلوچ کا استعمال کیا۔

فون کال ایس ٹی ڈی کوڈ 0135 والے لینڈ لائن نمبر سے کی گئی تھی، جس کا تعلق دہرادون سے ہے۔ اتر پردیش پولیس نے کال کرنے والے کا سراغ لگانے کے لیے اتراکھنڈ پولیس کی مدد طلب کی ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر جیل افسران اور ملازمین میں ہلچل مچ گئی۔ جس کے بعد ایس پی و انتظامیہ کے افسران کو مطلع کر وافر شواہد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فی الحال جیل احاطے میں بھی مستعدی بڑھا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مختار انصاری کا انتقال، جانیے لیڈر سے مافیا کیسے بن گئے ایک شریف خاندان کے لاڈلے - Mukhtar Ansari Passes Away

واضح رہے کہ اترپردیش کے مشہور سیاست داں مختار انصاری اپریل 2021 سے باندہ جیل میں بند تھے جب انہیں پنجاب کی روپڑ جیل سے اتر پردیش لایا گیا تھا۔ ان کا انتقال 28 مارچ کو حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔ مختار انصاری کے انتقال کے چند گھنٹے بعد کال موصول ہوئی۔ مختار انصاری کے اہل خانہ نے انہیں جیل میں کھانے میں زہر دے کر مارنے کا الزام عائد کیا اور اس معاملے کی عدالتی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اس معاملے میں ایک رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details