حیدرآباد:سید عظمت اللہ حسینی سینیر کانگریسی قائد کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے رکن ریاستی وقف بورڈ نامزدگی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ امکان ہے کہ کانگریس حکومت بہت جلد ریاستی وقف بورڈ تشکیل دے گی اور سید عظمت اللہ حسینی کا 16/ فروری کو بحیثیت چیئرمین تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ انتخاب عمل میں آنے گا۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے 5/ فروری کو جی او ایم ایس نمبر 4 کے ذریعہ سید عظمت اللہ حسینی رکن ریاستی وقف بورڈ و عائشہ مسرت خانم آئی اے ایس کو Ex-officio Member نامزد کرتے ہوئے احکامات جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Meeting Of Qazis In Telangana Waqf Board: تلنگانہ وقف بورڈ میں قاضیوں کی میٹنگ
جب کہ وقف سنٹرل ایکٹ کے تحت ایم پی کوٹہ میں مسلم رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے اسد الدین اویسی، رکن اسمبلی کوٹہ میں کوثر محی الدین، مجلسی رکن اسمبلی کے بجائے ماجد حسین رکن اسمبلی نامپلی، ایم ایل سی کوٹہ کے تحت عامر علی خان رکن قانون ساز کونسل، متولی کوٹہ میں پہلے سے منتخب شدہ دونوں موجودہ ارکان اکبر نظام الدین، سید ریاض بندگی باشاہ کی جوں کی توں برقراری، اور ایک موجودہ بار کونسل رکن پر مشتمل نئے ریاستی وقف بورڈ کی تشکیل کا قوی امکان معلوم ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ تلنگانہ ریاست میں اقتدار تبدیل ہوتے ہی برسر اقتدار کانگریس نے تمام ایسے سرکاری اہلکاروں کو مستعفی ہونے کی ہدایت دی تھی۔ کانگریس نے حکومت تبدیل ہوتے ہی اپنے حامی اہلکاروں کو مختلف عہدے تفویض کیے تھے۔ اسی کے تحت اب عظمت اللہ حسین کا وقف بورڈ کے رکن کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ہے۔