اندور:تعلیم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے یہاں تک کہ اسمانی کتاب قرآن مجید کا پہلا سبق بھی یہی ہے کہ پڑھو اپنے رب کے نام سے۔ مگر آزادی کے بعد ملک میں مسلمانوں کی نئی نسل تعلیمی میدان میں پچھڑتی ہی گئی لیکن گزشتہ چند برسوں میں لڑکوں کے مناسبت لڑکیوں کی تعلیم میں مثبت اضافہ دیکھنے کو ضرور ملا ہے۔
انہی لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ریاست مدھیہ پردیش کی صنعتی شہر اندور کی سماجی تنظیم نناد نے عروج عنوان سے جلسہ منعقد کیا جس سیاسی ،سماجی اور ملی شخصیات کی باوقار موجودگی میں مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی و کامرانی حاصل کرنے والی لڑکیوں کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا جنہوں نے ملک و ملت کا نام روشن کیا جلسے میں کثیر تعداد میں لڑکیوں نے شرکت کی تو وہیں معزز شخصیاتوں نے لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خطاب کیا۔
اس موقع پر اسلامی اسکالر عبدالحمید مدنی نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو خاص حقوق فراہم کیے ہیں۔ وہ چاہے پراپرٹی میں حصہ داری ہو، شریک حیات کا انتخاب ہو یا تعلیم ہو ہر موضوع پر اس کو حقوق عطا کیے گئے ہیں ۔