اے ائی ایم ائی ایم کا ونچت بہوجن آگاڑی کے امیدوار پرکاش امبیڈکر کی حمایت کرنے کا اعلان اورنگ آباد:آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے ایک بار پھر مہاراشٹر کی سیاست کو گرما دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے پارلمانی انتخابات میں وہ اکولہ سیٹ سے ونچیت بہوجن آگھاڑی کے صدر و ونچت کے پارلمانی امیدوار پرکاش امبیڈکر کی ایم آئی ایم کی جانب سے مکمل حمایت کریں گے۔
واضح رہے کہ امتیاز جلیل نے پہلے اپنی تقریر کے دوران اسد الدین اویسی سے اپیل کی تھی کہ وہ ونچت بہوجن آگاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی ۔اسد الدین اویسی نے اکولہ پارلیمانی حلقے کے مجلس کے ذمہ داران کو پرکاش امبیڈکر کی پارلیمانی انتخابات میں مدد کرنے کی ہدایت دی۔
رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے ایک بار پھر کہا کہ ان کی اُن کی موت کے بعد ان کی قبر صرف اورنگ آباد میں ہی ہوگی۔اورنگ آباد کے عام لوگ ان کو کندھا دے کر قبرستان تک پہنچائیں گے۔اس سے بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایم ائی ایم صدر اسد الدین اویسی کی امبیڈکر جنتی پروگرام میں شرکت - Asaduddin Owaisi In Aurangabad
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ مختار انصاری کو زہر دے کر مار دیا گیا۔اس کی کیا تفتیش ہورہی ہے کسی کو کچھ معلوم نہیں۔اویسی نے کہا کہ ہمارے ملک کی سیاست کی ایک کڑوی حقیقت ہے، ہم اپنے لیڈروں کو آگے بڑھانے کی بات کرتے ہیں تو ہمیں مار دیا جاتا ہے ۔