اسدالدین اویسی نے طلبا کے ہاتھوں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کرایا حیدرآباد :ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے اعظم پورہ حلقہ چارمینارمیں واقع قدیم اردو میڈیم اسکول کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے کہاکہ انہوں نے ایم پی لیڈ فنڈ سے ڈیڑھ کروڑ خرچ کے اس عمارت کی تعمیر کرائی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مستقبل میں یہاں ایک ڈگری کالج تعمیر کرنے کا منصوبہ پے۔
رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے کہاکہ کیمپس میں کافی جگہ ہے۔اسی بنیاد پر اسکول کے ساتھ ساتھ یہاں ڈگری اسکول تعمیر کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔اس کے لئے ایم پی لیڈ فنڈ اور ایم ایل اے فنڈ کو اس منصوبے پر خراچ کئے گئے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ اس کے لئے اسکول انتظامیہ سے بھی بات چیت کی جائے گی۔تمام لوگوں کے مشورے سے ایک نیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ملت کی لڑکیوں اور لڑکوں کو اعلیٰ تعلیم دلائی جا سکے۔موجود دور میں اعلیٰ تعلیم کے بغیر کچھ بھی حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مدرسے کی یتیم لڑکیاں دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم میں بھی بڑے خواب دیکھ رہی ہیں
ان کا مزید کہنا ہے کہ ملت کے لڑکے اور لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراشتہ کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی کیونکہ ہماری قوم کی لڑکیاں تعلیم کے بغیر مستقبل میں حقوق حاصل نہیں کر پائیں گی۔حقوق کو حاصل کرنے کے لئے تعلیم بے حد ضروری ہے۔