پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ نے اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی کو آئی پی سی کی دفعہ ایک سو ترپن اے، 295 اے اور 298 کے تحت سدھارتھ نگر کے شہرت گڑھ پولیس اسٹیشن میں درج کیس میں دی گئی عبوری راحت میں توسیع کردی ہے۔
یہ حکم جسٹس سنجے کمار سنگھ نے دیا ہے۔ عدالت نے اویسی کے خلاف کسی بھی طرح کی ہراساں کرنے والی کارروائی پر لگی پابندی کو اگلی سماعت تک بڑھا دیا ہے۔
کیس کے حقائق کے مطابق اویسی نے شری رام جنم بھومی تنازعہ کیس میں سدھارتھ نگر میں ایک ٹی وی انٹرویو میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لاء پرسنل بورڈ جیسے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔