اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسدالدین اویسی اورنگ آباد میں امتیاز جلیل کی تشہیر میں مصروف - Asaduddin campaigned in Aurangabad

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی بھی اورنگ آباد پہنچے، اور ایم پی امتیاز جلیل کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مجلس کو ووٹ دینے کی اپیل اسد الدین اویسی نے عام لوگوں سے کی

اسدالدین اویسی اورنگ آباد میں امتیاز جلیل کی تشہیر میں مصروف
اسدالدین اویسی اورنگ آباد میں امتیاز جلیل کی تشہیر میں مصروف (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 4:01 PM IST

اسدالدین اویسی اورنگ آباد میں امتیاز جلیل کی تشہیر میں مصروف (ETV Bharat)

اورنگ آباد: مہاراشٹرا کے اورنگ آباد پارلمانی سیٹ کے لیے 13 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے، اسی لیے سبھی سیاسی پارٹیاں اپنی تشہیر میں لگی ہوئی ہے، اسی مناسبت سے مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی بھی اورنگ آباد پہنچے، اور ایم پی امتیاز جلیل کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مجلس کو ووٹ دینے کی اپیل اسد الدین اویسی نے عام لوگوں سے کی، اسد الدین اویسی اورنگ آباد کے نارے گاؤں علاقے میں پہنچے، جہاں پر علاقے کے ساکنان نے اسد الدین اویسی کا پھولوں سے استقبال کیا، جس کے بعد اسد الدین اویسی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آنے والے انتخابات میں امتیاز جلیل کو کامیاب کر دوبارہ پارلیمنٹ بھیجے۔

مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار امتیاز جلیل نے آج اورنگ آباد کے مضافاتی علاقے نرےگاؤں میں اسدالدین اویسی کی موجودگی میں علاقے کے ساکنان سے ملاقات کی۔ اس دوران نارے گاؤں علاقے کے ساکی نام کی جانب سے اسد الدین اویسی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا، جب کہ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ آنے والی 13 مئی کو پتنگ کو ووٹ دے کر امتیاز جلیل کو دوبارہ پارلیمنٹ میں بھیجے۔اس دوران اسد الدین اویسی کے ساتھ بڑی تعداد میں مجلس کے کارکنان بھی علاقے میں موجود تھے، ایسین نے کئی سارے بزرگ افراد سے بھی ملاقات کی جہاں انہوں نے اسد الدین اویسی کو پھولوں کا ہار پہنایا، اور کہا کہ انے والے وقت میں پتنگ کو ہی ووٹ دے کر اسے کامیاب بنانے کی کوشش کی جائیں گی، واضح رہے کہ اسدالدین اویسی امتیاز جلیل کی انتخابی مہم اور اجلاس کے لیے 2 دن کے لیے اورنگ آباد دورے پر آئے ہیں۔


نارے گاؤں میں ریلی کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مجلس کے امیدوار امتیاز جلیل نے کہا کہ میں جب بھی اس علاقے میں آتا ہوں، یہاں پر مجھے بہت زیادہ لوگوں کی حمایت حاصل ہوتی ہے، اب اس علاقے کے لوگوں نے ذہن بنا لیا ہے کہ صرف امتیاز جلیل کو ہی دوبارہ پارلیمنٹ میں بھیجنا ہے۔ اس علاقے میں رہنے والے لوگ کمپنیوں اور روز کمانے اور کھانے والے لوگ ہیں اور یہاں پر منجلی سے اتحاد المسلمین کو بہت زیادہ حمایت حاصل ہو رہی ہے۔


امتیاز جلیل نے ایکناتھ شندے شیو سینا اور ادھو ٹھاکرے شیوسینا کے لیڈران امباداس دانوے اور چندرکانت کھرے پر نُکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی انتخابات قریب آتے ہیں، تو بغیر کسی وجہ کے کسی بھی مسائل کو یہ لوگ اٹھاتے ہیں۔ کیونکہ دونوں شیوسینا کے پاس پارلمانی انتخاب لڑنے کا کوئی ویژن نہیں ہے کہ شہر کی ترقی کیسے کی جائے، ان کے منشور میں کچھ خاص نہیں ہے، اس لیے وہ ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔ لیکن مجھے امید ہے کہ میرے کاموں کی وجہ سے لوگ مجھے ووٹ دیں گے اور مجھے کامیابی حاصل ہوں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details