ممبئی:ممبئی میں واقع دیونار بکرا منڈی میں ملک کی مختلف ریاستوں سے تاجر اپنے اپنے جانوروں کے ساتھ آنا شروع کر دیا ہے۔ بارش سے قبل منعقد کی جانے والی ممبئی کی یہ واحد بڑی منڈی ہے جو وسیع و عریض علاقے میں پھیلی ہوئی ہے یہاں گزشتہ چھ ماہ سے عید الضحٰی کی تیاری جاری ہے۔
جہاں جانوروں کے لیے بڑے بڑے شیڈ بنائے جاتے ہیں۔ جس میں ریاست مہاراشٹر اور اطراف کی ریاستوں کے بیوپاری بڑے پیمانے پر اپنے جانوروں کے ساتھ یہاں فروخت کرنے کی غرض سے آتے ہیں۔
ڈاکٹر کلیم پاشا پٹھان اس منڈی اور مذبح خانے کے انچارج ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہماری اس منڈی میں اطراف کی ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر سے بھی بڑے پیمانے پر بکرے لائے جاتے ہیں منڈی اور انتظامیہ کے لیے بڑا چیلنج رہتا ہے۔ ہم مسلسل اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کام کرتے ہیں۔